پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ڈی سی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ڈی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فراہمی و فروخت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دکاندار جو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔