پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان آج ہو گا
لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ ای سی بی کے مطابق نئے چیف سلیکٹر ایڈسمتھ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہو گا جس میں انہیں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا چناؤ کرنا ہے۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24 سے 28 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔