پی ایس ایل فورکے میچ لاہور،کراچی کے علاوہ ایک اور شہرمیں ہونگے:نجم سیٹھی

پی ایس ایل فورکے میچ لاہور،کراچی کے علاوہ ایک اور شہرمیں ہونگے:نجم سیٹھی

ڈبلن(نیٹ نیوز)ڈبلن میں پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے موجود پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اہم اعلان کردیاہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے آٹھ سے نو میچ کراچی ،،لاہور اور ایک اور شہر میں ہوں گے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ ہم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بورڈز سے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان آکر میچ کھیلیں، امید ہے کہ بڑی ٹیموں کے پاکستان آنے سے پاکستان میں مکمل طور پر انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی ۔واضح رہے کہ آئرلینڈنے پاکستان آکر سیریزکھیلنے میں دلچسپی کا اظہارکیاہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ رواں سال یواے ای میں شیڈول باہمی سیریزکے کچھ میچز پاکستان میں کھیلنے پر غور کررہاہے۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی آئر لینڈ سے انگلینڈ جائیں گے۔

جہاں پاکستان اور انگلینڈکے درمیان لارڈزمیں شیڈول ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی