محمد عامر کی انجری تشویشناک نوعیت کی نہیں، اظہر محمود

محمد عامر کی انجری تشویشناک نوعیت کی نہیں، اظہر محمود

ڈبلن(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ محمد عامر کی انجری تشویشناک نوعیت کی نہیں ہے، امید ہے وہ جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے۔بولنگ کوچ اظہر محمود بھی محمد عامر کی میدان میں واپسی کیلیے پرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد انہوں نے تمام فارمیٹس میں بولنگ کی، پیسر پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ میں اہمیت رکھتے ہیں، مسلسل کھیلنے کی وجہ سے وہ انجری کا شکار ہوئے تاہم یہ تشویشناک نہیں ، امید ہے وہ جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے بتایا کہ محمد عامر گھٹنے کی انجری کے حوالے سے اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں، دردکی شکایت ہے جسے کم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عامر کو بائیں گھٹنے میں تکلیف ہوئی تھی ۔

جس کے بعد انہوں نے اوور بھی نا مکمل چھوڑ دیا تھا اور بعد میں مزید بولنگ نہیں کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...