ڈینل کرسچین میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی کریں گے

ڈینل کرسچین میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی کریں گے

میلبورن(نیٹ نیوز) میلبورن رینی گیڈز نے بگ بیش لیگ کے اگلے تین سیزن کیلئے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینل کرسچین کی خدمات حاصل کر لیں۔ وہ 2017-18 میں منعقدہ بگ بیش لیگ فائنل میں ہوبارٹ ہریکنز سکواڈ کا حصہ تھے۔ رینی گیڈز کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسچین ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں، وہ میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و باؤلنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ کرسچین کو 19 ون ڈے اور 16 ٹی ٹونٹی میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ کرسچین نے کہاکہ وہ ٹیم انتظامیہ کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی