فیڈرر نے نڈال اور کیرولین نے سیمونا کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا

فیڈرر نے نڈال اور کیرولین نے سیمونا کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا

پیرس (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی تازہ ترین رینکنگ میں راجر فیڈرر نے رافیل نڈال اور کیرولین وزنائیکی نے سیمونا ہالپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ کائل ایڈمونڈ 3 اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔ مینز میں راجر فیڈرر نے ایک درجہ ترقی پا کر نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، نڈال تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف تیسرے، گریگور دمترف چوتھے، مرین کلچ پانچویں اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ ویمنز رینکنگ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے سیمونا ہالپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، گربین مگوروزا تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، کیرولینا پلسکووا، جلینا اوسٹا پینکو اور کیرولین گارشیا کی ایک، ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی