آئی پی ایل میں اے بی ڈی ویلیئرز کا شاندار چھکا

آئی پی ایل میں اے بی ڈی ویلیئرز کا شاندار چھکا

ممبئی (نیٹ نیوز)کرکٹ کی دنیامیں عموماََ چھکے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں ایسا ہی شاندار چھکااْس وقت دیکھنے کو ملا جس نے کرکٹ شائقین کو جہاں پر جوش کردیا وہیں نامور کھلاڑی ویرات کوہلی کو حیران کردیا۔ جی ہاں، انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی ڈیئرڈیولزکا سنسنی خیز میچ آخری مراحل میں تھا اور آر سی بی ٹیم کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے آخری بال پر شاندار چھکا لگایا۔ اپنی ٹیم کے کھلاڑی کے شاندار کیچ پر شائقین جہاں بیحد خوش ہوئے وہیں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہکا بکا رہ گئے۔ ویرات کوہلی کے دلچسپ تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی