پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آج ہوں گے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آج ہوں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آج ایک بجے اسلام آباد میں ہوں گے۔انتخابات کے لیے صدر سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز سینئر نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔سجاد کھوکھر اور شہبازسینئرکے خلاف کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔تاہم مخالف گروپ نے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دے کر بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔سابق اولمپئین دانش کلیم نے الیکشن کے خلاف آج لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دانش کلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے ضلع ساہیوال میں الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمشنر کو دیے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔سابق ہاکی اولمپئن کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کی مدت نومبر میں ختم ہو گئی تھی، تاخیر سے الیکشن پر عدالت سے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...