قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آ ج ختم ہوجائے گا

قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آ ج ختم ہوجائے گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے ایبٹ آباد میں جاری قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آ ج ختم ہوجائے گا اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے ۔کیمپ کا دوسرا مرحلہ 19مئی کو کراچی میں منعقد ہوگا ۔ ٹورنامنٹ 23جون سے لے کر یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہوگا جس میں پاکستان ،ارجنٹائن ،آسٹریلیا ،بیلجئیم، ،بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 23جون کو ہوگا ۔

24جون کو پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔26جون کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ کے ساتھ اور 28جون کو ارجنٹائن اور 29جون کو بیلجیم کے ساتھ ہوگا ۔پاکستان ٹیم کو تین بارچیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل حاصل کرنے کا شرف حاصل رہا ہے ۔

Back t

مزید : کھیل اور کھلاڑی