پاکستان قومی 15 سائیڈرگبی کی 30 رکنی ٹیم قازقستان پہنچ گئی

پاکستان قومی 15 سائیڈرگبی کی 30 رکنی ٹیم قازقستان پہنچ گئی

لاہور (سپورتس رپورٹر)پاکستان قومی 15 سائیڈرگبی کی 30 رکنی ٹیم ایشین ڈویژن تھری چیمپئن شپ کیلئے قازقستان کے شہر الماتے پہنچ گئی۔ ٹیم میں 26 کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔پاکستان رگبی ٹیم نے الماتے میں ڈویژن تھری کی چار ملکی ایشین رگبی چیمپئن شپ میں حصہ لینا ہے جس میں پاکستان، قازقستان، منگولیا اور کرغستان شامل ہیں۔پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ اور رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ نے پاکستانی ٹیم کو ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔پاکستان رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کے مطابق ایک متوازن ٹیم منتخب کی گئی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اورکرغستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھی اسی دن منگولیا اور قازقستان کے درمیان فرسٹ پریذیڈنٹ رگبی سٹیڈیم الماتے میں کھیلا جائے گا۔ 19 مئی بروز ہفتہ کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی