اپالو سپورٹس نے معاذ اکیڈمی پشاور کو 20 رنز سے شکست دے دی

اپالو سپورٹس نے معاذ اکیڈمی پشاور کو 20 رنز سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) اپالو سپورٹس نے معاذ کرکٹ اکیڈمی پشاور کو20 رنز سے شکست دے دی۔ اپالو سپورٹس نے مقررہ 35 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے، آہل جاوید نے83، عرفان بٹ 72 اور وسیم راجہ نے 40 رنز بنائے، ثبور خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں معاذ اللہ اکیڈمی 8 وکٹوں پر 260 رنز بناسکی۔ محمد عرفان نے 50 اور اوسامہ نے 45 رنز بنائے۔ محمد ارسلان نے 5 اور قاسم زاہد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس موقع پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیڈ کوچ عبدالعزیز خان ، اسسٹنٹ کوچ محمد عرفان خان، منظور علی عارف اور تنویر جبار بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی