پنجاب باکسنگ:لاہورکے 8باکسریوتھ کلاس کے فائنل میں پہنچ گئے

پنجاب باکسنگ:لاہورکے 8باکسریوتھ کلاس کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے تیسرے روز دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے، رنگا رنگ اختتامی تقریب آج ہوگی۔ مہمان خصوصی عالمی باکسر عامر خان کی موجودگی میں بوائز اور گرلز کے منعقد ہوں گے، نتائج کے مطابق لاہور ڈویژن کے 8باکسرز (یوتھ کلاس) شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فائنل میں پہنچ گئے، فیصل آباد کے 6باکسرز بھی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ڈیرہ غازی خان سے دو جبکہ ملتان،ساہیوال گوجرانوالہ اور سرگودھا کا ایک ،ایک باکسر فائنل تک پہنچ سکا۔ادھر خواتین باکسرز کے مابین بھی دلچسپ مقابلے ہوئے،جس میں 9خواتین باکسرز نے فائنل میں جگہ بنالی، فیصل آباد ڈویژن کی سمیرا علی (45 کلو گرام )،زومیرا اور ثنا بی بی (57کلوگرام)نے اپنی حریفوں کو بآسانی ہرادیا،لاہور ڈویژن کی رابعہ بصری (45 کلو گرام)، آرزو اشرف (75کلوگرام) ،راولپنڈی کی روما یوسف(45کلوگرام)،اسماء یونس (57کلوگرام) ،گوجرانوالہ ڈویژن کی ساویرا(48کلوگرام)،ساہیوال ڈویژن کی اریج یوسف (51کلوگرام) بھی فائنل میں پہنچ گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی