ویمن کرکٹ:جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو کلین سویپ

ویمن کرکٹ:جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو کلین سویپ

بلوم فونٹین(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے 5میچوں کی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو کلین سویپ کردیا۔آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے شکست ہوئی۔بنگلہ دیش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے۔ رومانہ احمد 74اورشمیم سلطانہ 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ افریقہ نے ہدف4وکٹ کھوکرحاصل کیا۔ لوراولو نے70رنزبنائے اوربہترین کھلاڑی جبکہ لزل لی سیریز کی بہترین کھلاڑی رہیں۔

سیریز کے پہلے چاروں میچوں میں بھی جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچارکیاتھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی