کاہنہ : بیوی نے بہن کیساتھ مل شوہر کو زہر دے کر مار ڈالا

کاہنہ : بیوی نے بہن کیساتھ مل شوہر کو زہر دے کر مار ڈالا

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ تھانہ کے علاقہ میں بیوی نے بہن کے ساتھ مل کرشوہرکو زہردے دیا،بدقسمت شوہرہسپتال پہنچ کردم توڑ گیا،متوفی کے بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج۔متوفی سیدامتیازحسین شاہ کے بھائی سیدسجادحسین شاہ نے درخواست میں موقف اختیارکیاکہ عرصہ دوسال قبل سید امتیازحسین کی شادی سمیربی بی کے ساتھ ہوئی،ایک بیٹاپیداہواجس کی عمر8ماہ کے قریب ہے ۔متوفی کااپنی بیوی کے ساتھ اکثرلڑائی جھگڑارہتاتھا۔چند روزقبل سمیرابی بی ناراض ہوکراپنی بہن انوربی بی کے ساتھ اس کے گھرچلی گئی۔ متوفی اپنے ماموں سیدابرار حسین شاہ اوردوست خالد محمود کوساتھ لے کر ناراض بیوی کومنانے کیلئے سالی انوربی بی کے گھرگیااورکافی منت سماجت کی پرسمیرابی بی نہ مانی جس پرمتوفی نے اپنے ماموں کویہ کہہ کرواپس بھیج دیاکہ آپ جائیں میں بچہ لے کر آتا ہوں، خالد محمود باہر انتظارکررہاتھاکہ متوفی نے سالی کے گھرسے باہر آکر اپنے دوست کوبتایاکہ اُس کی طبیعت خراب ہے ڈاکٹر کے پاس لے چلو۔خالد محمودمتوفی کوعلاج معالجہ کیلئے جناح ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجودسیدامتیازحسین جانبر نہ ہوسکا۔درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ سمیرا بی بی نے اپنے بہن انوربی بی کے ساتھ مل کراس کے بھائی کوزہردے کرقتل کیاہے جس پرکاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی