ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات و دیگر قیمتی سامان سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تنویر احمد اور فیملی سے 13لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات, شیراکوٹ میں عامر اور فیملی سے 11لاکھ 50ہزار لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،نواب ٹاون میں ڈاکوؤں نے امتیاز اور فیملی سے 9 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،باغبانپورہ سے ڈاکوؤں نے اشرف اور فیملی سے 8لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،کاہنہ سے ڈاکوؤں نے فرحان اور فیملی سے 7 لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،شادباغ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے ارشاد اور فیملی سے6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،مانگامنڈی علاقہ سے ڈاکوؤں ولید سے 4لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، مصطفی ٹاون کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے زبیراور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،غالب مارکیٹ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے ابرار اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، فیصل ٹاون ڈاکوؤں نے امتیازاور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، سمن آباد سے لیاقت علی اور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی چھین لیے گئے۔جبکہ ٹاون شپ ، اقبال ٹاون اورستوکتلہ سے کاریں اوررنگ محل ، مناواں ، کوٹ لکھپت ، فیکٹری ایریا ، ساندہ اور قائداعظم انڈسٹریل ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -