پاکستان نیوی کموڈور،ایس آئی(ایم) کا ایمرجنسی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پاکستان نیوی کموڈور،ایس آئی(ایم) کا ایمرجنسی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹیشن کمانڈر لاہور پاکستان نیوی کموڈور ایس ایم شہزاد، ایس آئی(ایم ) نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسزہیڈ کوارٹرز (ریسکیو 1122)کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، ایس آئی، سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور کراچی میں پاک نیوی سے ریسکیو غوطہ خوروں کی تیراکی اور غوطہ خوری کی تربیت پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار اکیڈمی فرحان خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹریننگ) ڈاکٹر محمد اعظم ، ایڈجوٹینٹ اکیڈمی ڈاکٹر علی امام سید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس یم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ اس دھرتی کے بیٹے ہونے کے ناتے ہمیں لگن، ہمت اور واضح مقاصد کے ساتھ پاکستان کو ریسکیو کرنا ہے۔

Ba

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...