چوہنگ : 13سالہ لڑکے کی سانس رکنے کی وجہ سے موت

چوہنگ : 13سالہ لڑکے کی سانس رکنے کی وجہ سے موت

لاہو ر (خبرنگار)چوہنگ کے علاقہ میں 13سالہ لڑکے کی سانس رکنے کی وجہ سے موت ہوگئی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کوموقع پر پہنچ کے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا،بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ میں نجی فیکٹری میں کام کرنے والا 13سالہ طارق جوکہ بہاولپور کا رہائشی تھا ڈیوٹی پر ایک دم سانس رک جانے کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل منتقل کردیا گیاجہاں وہ راستے ہی میں دم توڑ گیاجس کے مرنے کی تصدیق ڈاکٹرو ں نے کردی۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جس پرانہوں نے پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔مرنے والے بچے کی ماں نے بتایا کہ اس کے بچے کو چند روز قبل کتے نے کاٹا تھا جس کی وجہ سے اس کی چندر وز طبیعت خرا ب رہی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...