شادمان کے علاقہ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

شادمان کے علاقہ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور (خبرنگار)شادمان کے علاقہ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر نشئی قرار دے کر مردہ خانے منتقل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شادمان سروسز ہسپتال کے قریب بس سٹاپ پر 45سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلا ع کردی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور نشہ زیادہ مقدار میں کرنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی