ویزہ نہ ہونے پر ایرانی شخص کو واپس بھجوا دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) پنجاب نے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے ایرانی شہری کو پرواز نمبر W5/1195 کے ذریعے لاہور پہنچنے اور پاکستانی ویزا نہ ہونے کے باعث واپس ایران بھجوا دیا۔ ترکی جانے والے مسافر حسن جمشید کو چیکنگ کے دوران بلیک لسٹ کیٹگری میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد قومی شناختی کارڈ اور متعدد پاکستانی پاسپورٹس رکھنے کے جرم میں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے حوالے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ملزم سے انکشافات متوقع ہیں۔