شیخوپورہ:رشتہ کا تنازع،فائرنگ سے خواتین سمیت 8افراد زخمی

شیخوپورہ:رشتہ کا تنازع،فائرنگ سے خواتین سمیت 8افراد زخمی

شیخوپورہ ( بیورورپورٹ)تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ اجنیانوالہ میں رشتہ کے تنازعہ کی بناء پر ہونے والی فائرنگ اور لڑائی جھگڑئے کے نتیجہ میں خواتین سمیت8افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،بتایا گیا ہے کہ طاہر ایوب سکنہ اجنیانوالہ کا اسی علاقہ کے رہایشی ملک جماعت علی کے ساتھ رشتہ دراری کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجہ میں ملک طاہر،سلیمان،عشاء بی بی اورشمیم بی بی گولیاں لگنے سے جبکہ دوسرئے گروپ سے ملک جماعت علی ،ملک عابد،طلحہ اورعبدالستار ڈنڈئے سوٹے لگنے سے زخمی ہوگئے۔

جن کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پرصدرفاروق آباد پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی