کوٹ لکھپت ، 32سالہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

کوٹ لکھپت ، 32سالہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

لاہور (خبرنگار)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 32سالہ خاتو ن نے خودکشی کر لی ،پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 32 سالہ خالدہ نامی خاتون جو کہ قصور کی رہائشی تھی اوراس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ جانبرنہ ہو سکی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم سے انکار پر ضروری قانونی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جو اسے اپنے آبائی گاؤں قصور لے گئے ۔

مزید : علاقائی