شیخوپورہ : ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، سابق امید وار یوسی چیئر مین قتل

شیخوپورہ : ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، سابق امید وار یوسی چیئر مین قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ ( بیورورپورٹ)تھانہ مانانوالہ کے گاؤں مادھا قدیم میں مسلح ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے سابق امیدوار چیئرمین یوسی88قلعہ شبدیوسنگھ رانا راشد علی کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،رانا راشد علی کے گھر میں ہونے والی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ مانانوالہ خرم ڈوگر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو تحویل میں لینے کے بعد نعش کو تھانہ مانانوالہ سے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا ہے ایس ایچ اومانانوالہ کے مطابق قتل کی ہونے والی واردات کی ابھی تک ورثاء کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی کہ مذکورہ واقعہ کسی دشمنی یا لین دین کا شاخسانہ ہے جیسے ہی ورثاء کی جانب سے درخواست دی جائے گی مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -