غالب مارکیٹ: تیز رفتار کار کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر‘4افراد شدید زخمی

غالب مارکیٹ: تیز رفتار کار کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر‘4افراد شدید زخمی

لاہور(خبرنگار) غالب مارکیٹ کے علاقے میں تیز رفتار بے قابو کار نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4افراد شدید زٰخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا بتایا گیاہے کہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کردو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4موٹر سائیکل سوار عظیم، شہریار، اوسامہ اور عتیق زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔

مزید : علاقائی