سانحہ ماڈل ٹاؤن: مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند

سانحہ ماڈل ٹاؤن: مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج 15مئی تک ملتوی کردی ،گزشتہ روز مقدمہ نمبر510/14 میں عدالت کے روبرو مزید تین گواہان کے بیان قلمبند کروائے،عوامی تحریک کے وکیل مرزا نوید بیگ نے گواہوں کے بیانات پر جرح کی ،عدالت میں گواہوں کانسٹیبل غلام علی ، محمد افضل اور کانسٹیبل عبدالستار نے بیان قلمبند کروائے ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے استغاثہ پر سماعت کی۔

مزید :

علاقائی -