صاف پانی کیس : 5ملزم جسمانی ریمانڈ پر 29مئی تک نیب کے حوالے

صاف پانی کیس : 5ملزم جسمانی ریمانڈ پر 29مئی تک نیب کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے صاف پانی کیس میں گرفتار5ملزموں کوجسمانی ریمانڈ پر 29مئی تک نیب کے حوالے کردیاہے ۔احتساب عدالت میں نیب نے صاف پانی کیس میں گرفتار 5ملزموں خالد ندیم بخاری، ظہیرالدین، محمد مسعود اختر،ناصر قادر اور محمد سلیم کو پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مزید ریمانڈ کے لئے پیش کیا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکور ہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...