منشیات کے مجرم محمد عتیق کو ایک سال قید7ہزار روپے جرمانہ کا حکم

منشیات کے مجرم محمد عتیق کو ایک سال قید7ہزار روپے جرمانہ کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات فروش مجرم محمد عتیق کو ایک سال قید اور 7ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔مجرم کے خلاف ایک ہزار 330گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ نولکھا پولیس نے 2016ء میں مقدمہ درج کیاتھااور تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا تھا،عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید3ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔

مزید : علاقائی