قتل کے 3ملزم مدعی کی طرف سے معافی کی بناء پر بری

قتل کے 3ملزم مدعی کی طرف سے معافی کی بناء پر بری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے 3ملزموں کو بری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے مدعیوں سے صلح ہونے پر ملزموں ساجد ،محمد علی اور نوید کو بری کیا ہے ،مذکورہ تمام ملزموں کے خلاف تھانہ غازی آباد میں 2017ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزموں پر احسان نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔گزشتہ روزملزموں کو مدعی اکرام نے کمرہ عدالت میں معاف کردیاجس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی