لینڈ فراڈ کیس: 2مجرموں کو 12،12سال قید ،6،6لاکھ جرمانہ کی سزا

لینڈ فراڈ کیس: 2مجرموں کو 12،12سال قید ،6،6لاکھ جرمانہ کی سزا

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے لینڈ فراڈ کیس میں ملوث دومجرموں سلیم اور عنایت الرحمان کو مختلف الزامات کے تحت 12،12سال قید اور 6،6لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے لینڈ فراڈ کیس میں ملوث عنائت الرحمان اور سلیم کے خلاف ریونیو کے عملے سے مل کر میاں مجائد لطیف کی کاغذات میں ردوبدل کرکے کروڑوں کی زمین ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید : علاقائی