ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کادورۂ ماڈل ٹاون کچہری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کادورۂ ماڈل ٹاون کچہری

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے گزشتہ روز صبح سویرے ماڈل ٹاون کچہری کا اچانک دورہ کیا اور کچہری میں تمام جج صاحبان کو اپنی سیٹوں پر موجود کام کرتے دیکھ کر ان کی تعریف کی۔دورے کے دوران سیشن جج نے تمام جج کی حاضری کو چیک کیا۔سیشن جج نے تمام جج صاحبان کو مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی اور چھوٹے مقدمات کو 15دن میں نمٹانے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : علاقائی