ماڈل ٹاؤن کچہری میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات‘ سائلین کی زندگیاں داؤ پر

ماڈل ٹاؤن کچہری میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات‘ سائلین کی زندگیاں داؤ پر

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاون کچہری کی سیکورٹی کے ناقص انتظامات سے ججوں ،وکلاء اور سائلین کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں،ماڈل ٹاون کچہری میں سیکورٹی پر ماموراہلکار واک تھرو گیٹ کو چلانا بھی بھول گئے۔ماڈل ٹاؤن کچہری کے وکلا ء نے ناقص سیکورٹی پر اظہار افسوس کیا اور حکام سے سیکورٹی بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وکیل ارشاد گجر کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں روزانہ سیکڑوں وکلا ء اور ہزاروں سائلین آتے ہیں ،انتظامیہ کو کچہری کی سیکورٹی مزید بہتر کرنی چاہیے۔

اور تجربہ کار سٹاف ڈیوٹی پر معمور کرنا چاہیے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...