ماڈل ٹاؤن کچہری: سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کی جوڈیشل مجسٹریٹس کیساتھ اہم میٹنگ

ماڈل ٹاؤن کچہری: سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کی جوڈیشل مجسٹریٹس ...

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاون کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے کچہری کے تمام جوڈیشل مجسٹریٹس کے ساتھ اہم میٹنگ کی ۔سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ تمام جج صاحبان پرانے کیسز کے فیصلے جلد کریں اور سائلین اور وکلا کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام ججز سے ماہانہ رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔تمام جج صاحبان زیرالتوا ء مقدمات کو جلد از جلد مکمل کریں، اجلاس میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے تمام جج صاحبان نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...