نبیل گبول کے خلاف صدیق الفاروق کی طرف سے ہتک عزت کا دعویٰ عدم پیروی پرخارج

نبیل گبول کے خلاف صدیق الفاروق کی طرف سے ہتک عزت کا دعویٰ عدم پیروی پرخارج

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پیپلزپارٹی کے راہنما نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ عدم پیروی خارج کردیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے عدم پیروی دعوی کو خارج کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی