لڑکی کو چھیڑنے پر نوجوان کی آنکھیں ضائع کرنیوالے ملزموں کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

لڑکی کو چھیڑنے پر نوجوان کی آنکھیں ضائع کرنیوالے ملزموں کی درخواست ضمانت ...

لاہور(نامہ نگار)لڑکی کو چھیڑنے پر نوجوان کی آنکھیں ضائع کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواست پرسیشن عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالتی سماعت کے موقع پر مثاترہ نوجوان بھی اپنے والد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا۔ملزموں وقار، حنیف، عظیم، احسان، اشفاق اور عامر نے عیش محمد کی آنکھیں ضائع کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے نازک اعضاء کوکاٹنے کی بھی کوشش کی تھی جس پر ملزموں کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کیاگیا۔

مزید : علاقائی