میر بالاج قتل کیس کے اشتہاری شہباز سائیں کے جسمانی ریمانڈ میں5روز کی توسیع

میر بالاج قتل کیس کے اشتہاری شہباز سائیں کے جسمانی ریمانڈ میں5روز کی توسیع

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے میر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمہ کے اشتہاری ملزم شہباز عرف سائیں کے جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی توسیع کر دی۔پولیس نے ملزم شہباز عرف سائیں کو 7دن کے عدالت میں پیش کیااورمزید ریماند لینے کی استدعاکی۔پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کو بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور اسلحہ ریکوری کے لئے مزید 30دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

مزید : علاقائی