بھارتی وزیر اعظم کی 19مئی کو مقبوضہ وادی آمد ، کشمیریوں کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان

بھارتی وزیر اعظم کی 19مئی کو مقبوضہ وادی آمد ، کشمیریوں کا احتجاجی مظاہروں کا ...

مظفرآباد(صباح نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 19مئی کو مقبوضہ جموں کشمیر آمدکے موقع پر آر پارکے کشمیری عوام بھرپور احتجاج کریں گے ، آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شہید برہان مظفر وانی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا،تو سرینگر میں بھی ہڑتال و شٹر ڈاؤں سمیت بھارت مخالف ریلیاں نکالی جائیں گی اور عالمی برادری کی قابض فوج کے ریاستی مظالم کی جانب توجہ مبذول کرائینگے ۔ احتجا جی مظاہرہ میں سول سوسائٹی،تاجران ، سیاسی و سماجی شخصیات سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمدغزالی، پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ، نریندر مودی جیسے حکمران دہشتگردی کو ہوا دے رہے ہیں۔

، مودی نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کو انسانیت سوز مظالم ڈھانے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، ان کی مقبوضہ جموں کشمیر آمد پر جہاں مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام یوم احتجاج منائیں گے وہیں آزادکشمیر میں بھی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نریندر مودی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا، دارالحکومت مظفرآباد میں سیاہ غبارے فضاء میں چھوڑے جائیں گے تاکہ دنیا کو پتہ لگ سکے ہندوستان کا وزیراعظم انسانیت کا دشمن ہے اور ایسے حکمرانوں کو جنت نظیر جموں کشمیر میں کشمیری کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ کشمیری عوام حق خودارادیت کے مطالبہ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کشمیری عوام کی 70 سالہ جدوجہد کشمیریوں کو ضرورآزادی سے ہمکنار کریگی، 19 مئی کو بھرپور احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرینگے وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ’’ حق خودارادیت‘‘ دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

احتجاج اعلان

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...