پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی )الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس میں درخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کر تے ہوئے کہا ہے کہ کہ آپ کو آخری چانس دیتے ہیں ، پیش نہ ہوئے تودستیاب ریکارڈ کے مطابق فیصلہ دے دیں گے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی ۔
،درخواست گزار فرخ حبیب کے وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب سے استفسار کیا کہ اپنے وکیل سے پوچھ کربتائیں کب تک آئیں گے،درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا کہ وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، ہمیں کل کی تاریخ دے دیں ، وکیل پیش نہ ہونے پرالیکشن کمیشن نے اظہاربرہمی کر تے ہوئے کہا کہ آپ کو آخری چانس دیتے ہیں ، پیش نہ ہوئے تودستیاب ریکارڈ کے مطابق فیصلہ دے دیں گے۔

مزید :

علاقائی -