سپریم کورٹ نے التھیانوی خاتون کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے التھیانوی خاتون کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے التھیانوی خاتون کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لتھیانوی خاتون میمونہ کی بیٹیوں کی سپردگی کے مقدمہ کی سماعت کی تو غیر ملکی خاتون کے وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ میمونہ واپس دبئی جانا چاہتی ہیں اجازت دی جائے ۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ہم دبئی جانے کی اجازت دے دیتے ہیں مگر بچوں کو والد کے حوالے کرنا ہوگا ۔دبئی سے واپسی پہ والدہ بچوں کو والد سے واپس لے سکتی ہیں ۔ اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میمونہ کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ بیٹیاں باپ کے حوالے کرنے کے بعد پاسپورٹ خاتون کو دے دیاجائے گاجبکہ کیس پہلے جو بنچ سن رہا تھا وہی یہ کیس سنے گا،بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ۔

التھیانوی خاتون

مزید : علاقائی