نواز شریف کو ملک سے زیادہ اپنا کاروبار اور پیسہ عزیز ہے، ظفر اللہ جمالی

نواز شریف کو ملک سے زیادہ اپنا کاروبار اور پیسہ عزیز ہے، ظفر اللہ جمالی

اسلام آباد( آن لائن)سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک اور عوام کی پرواہ نہیں وہ ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کو ملک سے زیادہ اپنا کاروبار اور پیسہ عزیز ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ نواز شریف کو ملک کی پرواہ ہے نہ ہی عوام کی پرواہ ہے۔ انہیں ملک سے بھی زیادہ اپنا کاروبار عزیز ہے۔ وہ سیاست نہیں جانتے صر فپیسہ بنانا جانتے ہیں اور پیسہ بنانے کے لئے انہیں ملک کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ عرصہ سے کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے وہ ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں اب سیاسی اور عکسری قیادت فیصلہ کر لیں کہ کیا کرنا ہے؟

ظفر اللہ جمالی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...