ڈی آئی خان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2افرا دجاں بحق

ڈی آئی خان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2افرا دجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)ڈی آئی خان میں پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار ارشد وائرلیس آپریٹر تھا اور گھر سے ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا۔ملزم فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
ڈی آئی خان فائرنگ

مزید :

علاقائی -