پاکستان ایشیا کامرکز ، خلیج ، مشرق و سطی ، افریقہ ، یورپ کا سنگم ، 86فیصد دنیا کو جوڑے گا : ناصر جنجوعہ

پاکستان ایشیا کامرکز ، خلیج ، مشرق و سطی ، افریقہ ، یورپ کا سنگم ، 86فیصد دنیا ...

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ چین آج ابھر رہا ہے، روس پھر سے مضبوط اور مسلم امہ ترقی کی ڈگر پر ہے، چین اور روس کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خطہ انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، آج کی دنیا ایشیا کی ہے، پاکستان ایشیاکا مرکز، خلیج، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کا سنگم ہے، پاکستان 86فیصد دنیا کو آپس میں منسلک کرے گا۔ سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج چین ابھر رہا ہے، روس پھر سے مضبوط اور مسلم امہ ترقی کی ڈگر پر ہے،امریکہ کا بھارت کو سلامتی کا ضامن قرار دینا عجب ہے،پاکستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، چین اور روس کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خطہ بڑی قوتوں کے درمیان رسہ کشی کا منظر پیش کررہا ہے۔ افغانستان میں داعش، عدم استحکام، منشیات کا ڈیرہ ہے، خطہ انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، آج کی دنیا ایشیاء کی ہے، پاکستان بحرہند تمام ترقی، ربط کا مرکز ہے، ایشیاء، یورپ کے ربط کا مطلب 70فیصد ربط و تعاون ہے، پاکستان 86فیصد دنیا کو آپس میں منسلک کرے گا۔

پاکستان کے افغانستان اور ایران کے ساتھ 8بڑی راہداریاں ، گزرگاہیں ہیں، پاکستان ایشیاء کا مرکز، خلیج، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کا سنگم ہے۔

ناصر جنجوعہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...