میران شاہ، بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار زخمی

میران شاہ، بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار زخمی

پشاور(این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ بائی پاس روڈ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں بائی پاس روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر میران شاہ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

اہلکار زخمی

مزید : علاقائی