بنگلہ دیش ، رمضان راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، لو لگنے سے 9خواتین جاں بحق
ڈھاکہ(صباح نیوز) بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کی منابست سے امدادی سامان کے حصول کے لیے آنے والی 9 خواتین لو لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔ شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث کئی خواتین کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹہ گام کے علاقے میں رمضان المبارک کی مناسبت سے امدادی سامان کی ترسیل کے دوران بھگڈر مچنے اور لو لگنے کے باعث 9 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بنگلہ دیش کی معروف لوہا ساز کمپنی میں 20 ہزار سے زائد خواتین رمضان المبارک کی مناسبت سے امدادی راشن وصول کرنے موجود تھیں۔ ہر سال رمضان المبارک سے قبل مستحق خواتین میں امدادی سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں موسم کی ابتر صورت حال کے باعث رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی ہے۔ تین روز قبل آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بنگلہ دیش