مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام سے استعفیٰ پر نام کی غلطی کیخلاف اپیل قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام سے استعفیٰ پر نام کی غلطی کیخلاف اپیل ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمدنواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کی حیثیت سے استعفیٰ پر نام کی غلطی کے خلاف اپیل کے قابل سماعت ہونے سے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ اپیل میں کہا گیا کہ استعفیٰ کے نوٹیفکیشن پر مریم صفدر کی جگہ مریم نواز درج ہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے امریکی نژاد پاکستانی سید اقتدار حیدر کی اپیل پر سماعت کی جس میں نواز شریف کی بیٹی کے استعفیٰ کے نوٹیفکیشن میں نام کی غلطی کو چیلنج کیا گیا ہے،اپیل کنندہ نے بتایا کہ مریم صفدر نے چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام کے عہدہ سے استعفی دیا اور حکومت نے استعفے کا نوٹیفکیشن مریم نواز کے نام سے جاری کیا جو غلط ہے،دو رکنی بنچ نے اپیل کنندہ کے دلائل سننے کے بعد اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نام کی غلطی

مزید : علاقائی