ًٰ56کمپنیاں کیس:ہائیکورٹ کا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

ًٰ56کمپنیاں کیس:ہائیکورٹ کا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کی تشکیل اور رکن صوبائی اسمبلی کی کمپنیوں میں بطور سربراہان تقرریوں کے خلاف دائر درخواستوں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی 21 مئی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے قائد خزب اختلاف صوبائی اسمبلی میاں محمود الرشید اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں پر مزید کارروائی 15 مئی کو ہوگی۔

56کمپنیاں

مزید : علاقائی