سپریم کورٹ کی طرح ہائیکورٹ کو از خودنوٹس اختیار نہیں : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

سپریم کورٹ کی طرح ہائیکورٹ کو از خودنوٹس اختیار نہیں : چیف جسٹس لاہور ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمدیاور علی نے قراردیا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرح لاہور ہائی کورٹ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں، سپیشل افراد کو کارآمد شہری بنانے کے لئے ریاست اپنا کردار ادا کرے۔لاہور میں پنجاب بار کونسل میں معذور افراد سے متعلق قانونی اصلاحات کے موضوع سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 3 تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ،ہمارا مذہب معذور افراد کو بڑے حقوق دیتا ہے، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ پر آنے والے نابینا وکیل کو سول جج مقرر کیا گیا ہے،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپیشل افراد کو کارآمد شہری بنانے کے لئے ریاست اپنا کردار ادا کرے ،ہائی کورٹ مفاد عامہ کے تحت دائر درخواستوں پر اپنے فیصلے قانون کے مطابق سناتی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس محمد یاور علی نے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ،تقریب میں چیئرپرسن پنجاب بار کونسل سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکتِ کی۔

مزید : علاقائی