ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیرا گون سٹی کی عبوری ضمانت میں24مئی تک توسیع
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پیرا گون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سجاد بھٹہ کی عبوری ضمانت میں24 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے تحریری جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم پیراگون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سجاد بھٹہ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سجاد بھٹہ 2006 ء میں بطور جی ایم فنانس کے طور پر پیراگون سٹی میں ملازمت اختیار کی، کاسا ڈویلپرز میں 6ماہ تک خدمات سرانجام دیتے رہے ، درخواست گزار کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہے، درخواست گزاربے قصور ہیں۔ اس کے باوجود نیب انہیں بلاوجہ ہراساں کررہا ہے۔سپیشل پراسیکیوٹر نیب سید فیصل رضا بخاری نے ملزمان کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم نیب کی ابتدائی میں تفتیش قصور وار ہیں اور نیب نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لئے ہیں۔
پیرا گون