ہائیکورٹ کا لاپتہ سابق خاتون سیکرٹری فیصل آباد بورڈ کی 21مئی تک بازیابی کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ ہونے والی خاتون سابق سیکرٹری فیصل آباد بورڈ فرح زاہرہ کو 21مئی تک بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس شہباز رضوی نے مغویہ کے بھتیجے جواد گیلانی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مغویہ کو 8 مئی کو صبح 5بجے گھر سے نامعلوم افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے،درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ سابق سیکرٹری فیصل آباد بورڈ کو ان کے ملازم ثاقب حسین نے اغوا ء کیا ہے کیونکہ ان کاملازم بھی تاحال غائب ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو حکم دیا ہے کہ مغویہ کو 21مئی تک بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔
بازیابی کا حکم