ایران میں قید ، پاکستانیوں کو قانونی معاونت کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس

ایران میں قید ، پاکستانیوں کو قانونی معاونت کی درخواست پر وزارت داخلہ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ،اووسیز منسٹری اور فارن منسٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس شاہد وحید نے سہیل ایمونوئل کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایران کی جیلوں میں سیکڑوں پاکستانی قیدی بے یارو مددگار پڑے ہیں جبکہ قیدیوں کو حکومت کی جانب سے قانونی معاونت فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ،درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان حکومت کو ایران میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا حکم دے کر ایران میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کرے ،عدالت نے وزارت داخلہ اور فارن منسٹری سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
ایران میں قید پاکستانی

مزید :

علاقائی -