ڈی سی بہاولنگر، سی ای او ریکروٹمنٹ و ڈی ایم کو توہین عدالت کے نوٹس

ڈی سی بہاولنگر، سی ای او ریکروٹمنٹ و ڈی ایم کو توہین عدالت کے نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ پر ٹیچرز بھرتی نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی بہاولنگر مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ریکروٹمنٹ اور ڈی ایم او کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوے آج 15مئی کوطلب کر لیا ہے۔جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شفیع طارق نے دلائل دئیے ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت حکم کے باوجود درخواست گزار ٹیچرز کو میرٹ پر بھرتی نہیں کیا گیا ،درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ڈی سی سمیت دیگر افسروں کی جانب سے عدالتی حکم نامے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ،درخواست گزار نے استدعا عدالت تینوں افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

نوٹس

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...