ایلون جان سیموئل کو بشپ سیالکوٹ لگانے کیخلاف درخواست پر فریقین کی طلبی

ایلون جان سیموئل کو بشپ سیالکوٹ لگانے کیخلاف درخواست پر فریقین کی طلبی

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایلون جان سیمویل کو بشپ سیالکوٹ لگانے کے خلاف دائردرخواست پر فریقین کو 15 مئی کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے ڈاکٹر قمر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایلون جان سیمویل کو انتخابات کے ذریعے بشپ سیالکوٹ لگایا گیا،درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ ایلون جان سیمویل نے دو شادیاں کر رکھی ہیں جبکہ مسیحی مذہب کے مطابق دو شادیاں کرنا گناہ کے زمرے میں آتا ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ مسیحی مذہب کے مطابق دو شادیاں کرنے والا بشپ کے عہدہ کے لئے اہل نہیں ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بشپ سیالکوٹ ایلون جان سیمویل کو عہدہ سے ہٹانے اور دوبارہ انتحابات کروانے کا حکم دے۔

بشپ سیالکوٹ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...